ایران جنگ میں بنیادی سٹریٹجک مقاصد کی تکمیل کے قریب ہیں ، آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل حاصل کرنے والے ممالک کو اب اس کی حفاظت خود کرنی ہوگی، امریکی صدر کا قوم سے خطاب
جمعرات 2 اپریل 2026 12:17
(جاری ہے)
ہم مدد کریں گے، لیکن انہیں اس تیل جس پر وہ شدت سے انحصار کرتے ہیں ، کے تحفظ کے اقدامات کی خود قیادت کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو ایندھن حاصل نہیں کر سکتے، جن میں سے بہت سے ممالک نے ایران کے خلاف اس کارروائی میں شامل ہونے سے انکار کیا ان کے لیے میرے پاس تجویز ہے کہ وہ امریکا سے تیل خریدیں ۔امریکی صدر نے ایران جنگ میں زبردست کامیابیاں حاصل کرنے پر امریکی افواج کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ہفتوں میں ہماری مسلح افواج نے میدان جنگ میں تیز، فیصلہ کن اور زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں، ایسی کامیابیاں جو اس سے پہلے کم ہی لوگوں نے دیکھی ہوں گی۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے خلیجی عرب اتحادیوں اور اسرائیل کو نقصان اٹھانے یا ناکام ہونے نہیں دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کارروائیوں کے 32 دن بعد ایران واقعی اب کوئی خطرہ نہیں رہا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری پیش رفت کی بدولت میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہم جلد ہی اپنے تمام فوجی اہداف مکمل کرنے کی راہ پر ہیں۔ہم آنے والے چند ہفتوں میں ان پر شدید حملے کریں گے اور انہیں واپس پتھر کے دور میں لے جائیں گے جس سے ان کا تعلق ہے۔ امریکی صدر نے ایران کے خلاف جاری جنگ سے متعلق مزید اپنی تقریر میں کہا کہ امریکا منظم طریقے سے ایرانی حکومت کی اس صلاحیت کو ختم کر رہا ہے کہ وہ امریکا کو دھمکی دے سکے یا اپنی سرحدوں سے باہر طاقت کا مظاہرہ کر سکے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور میزائل بنانے کی صلاحیت تباہ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا۔ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو ترک نہیں کیا تھا اور تیزی سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہا تھا۔ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایران کی میزائل اور ڈرون لانچ کرنے کی صلاحیت ڈرامائی طور پر کم ہو گئی ہے۔ امریکی اور اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں میں ایران کے بہت سے بیلسٹک میزائلوں اور لانچروں کو تباہ کر دیا ہے لیکن ایک بڑی تعداد کو نقصان نہیں پہنچا ہے اور ایران خطے میں میزائل داغ رہا ہے۔ امریکی صدر نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں طے پانے والے جوہری معاہدے کو ایک غلطی قرار دیا اور کہا کہ انھیں اسے ختم کرنے پر فخر ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون 2025 میں ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کیے گئے ’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘ کا ذکر کیا اور کہا کہ دنیا نے اس جیسا آپریشن کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ہم نے دُنیا کے لیے خطرے کا باعث بننے والی ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے ، جو وقت کے ساتھ اب ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے، کی ذمہ داری بھی ایران پر ڈالنے کی کوشش کی ۔صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کا بھی ذکر کیا اُنھوں نے گزشتہ 47 برسوں میں ایران یا اس کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے کیے گئے دہشت گرد حملوں اور دیگر اقدامات اور ایران میں حالیہ مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایسےملک کے رہنماؤں کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور میں ایسا کبھی نہیں ہونے دوں گا۔انہوں نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں بشمول اسرائیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت عظیم رہے ہیں اور ہم انہیں کسی بھی صورت نقصان اٹھانے یا ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں نیٹو کا ذکر نہیں کیا حالانکہ بدھ کی شب ٹیلیگراف کو انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکا کو اس اتحاد سے علیحدہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے نیٹو کو کاغذی شیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں ہم ان کے کہے بغیر ان کی مدد کو پہنچے لیکن ایران میں وہ ہماری مدد سے گریزاں ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایک ناقابلِ شکست فوجی طاقت ہے۔ انھوں نے ایران جنگ کو امریکی بچوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک حقیقی سرمایہ کاری قرار دیا ۔ انھوں نے کہا کہ امریکی شہری اب ایرانی جارحیت اور جوہری بلیک میلنگ کے سائے سے محفوظ ہیں اور امریکا پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ، مضبوط اور خوشحال ہوگا۔ وائٹ ہاؤس سے19 منٹ کے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ ابھی دوسرے مہینے میں داخل ہوئی ہے جو عراق اور ویتنام کی جنگوں سمیت ماضی کی امریکی جنگوں کے مقابلہ میں بہت کم دورانیہ ہے۔ اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوتا ہے، تو ہم ان کے ہر ایک بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کو نشانہ بنائیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
برازیل میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا،حادثے میں 3 افراد ہلاک
-
ایران جنگ اگلے سال تک جاری رہی تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ، آئی ایم ایف
-
ملک میں گندم کے سیزن کے باوجود آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا
-
ٹرمپ ذہنی، جسمانی طور پر موثر خدمات انجام دینے کے اہل نہیں، سروے
-
ایران کی متحدہ عرب امارات پر حملوں کی تردید
-
عالمی یومِ مزدور: جی ڈی آر ایف اے دبئی کا ڈیجیٹل انداز، 41 ہزار سے زائد مزدوروں کی شرکت
-
ایران کے سپریم لیڈر کو ختم کردیا
-
متحدہ عرب امارات کا ایران کی جانب سے فجیرہ میں ڈرون حملہ کرنے کا الزام
-
متحدہ عرب امارات کا ایران سے 4 کروز میزائل فائر کیے جانے کا الزام
-
آبنائے ہرمز کی بندش سے ایشیا کو شدید توانائی بحران کا سامنا ہے‘ جاپانی وزیرِ اعظم
-
سعودی عرب‘ حج انتظامات کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام ’نسک مسار‘ متعارف
-
بنگلہ دیش اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ سپریم کورٹ کے ہائیکورٹ ڈویژن میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.