آٹھویں جماعت کے نتائج کیلئے آن لائن پورٹل کا افتتاح

جمعرات 9 اپریل 2026 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2026ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے آٹھویں جماعت کے نتائج دیکھنے کے لیے آن لائن پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پبلک سکولوں کے طلباء اب اپنا آٹھویں جماعت کا نتیجہ پیکٹا ویب سائٹ کے ذریعے باآسانی چیک کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طویل عرصے کے بعد بورڈ طرز پر آٹھویں جماعت کے امتحانات بحال کیے گئے ہیں، جبکہ اس بار نتائج صرف 30 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار کیے گئے۔

رانا سکندر حیات نے مزید بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی ہے، جس میں اے آئی کی مدد شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بھی مشین مارکنگ متعارف کروائی جائے گی تاکہ شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جا سکے۔