ٹ*پاکستانی خواتین سینیٹ کے ایجنڈے کا پانچواں حصہ طے کر رہی ہیں، فافن
Eرپورٹ نے روایتی تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے ظاہر کیا ہے کہ خواتین کی توجہ صرف صنفی مسائل تک محدود نہیں بلکہ معیشت، سیکیورٹی اور ٹیکس جیسے اہم شعبوں تک پھیلی ہوئی ہے fقومی اسمبلی خواتین کی تجاویز پر "کسی حد تک کم ردِعمل" دکھاتی ہے جبکہ مباحثوں میں ان کی شرکت اب بھی محدود ہے۔ بی اے پی کی ثمینہ ممتاز زہری سب سے متحرک خاتون رکن کے طور پر سامنے آئیں
جمعہ 10 اپریل 2026 20:40
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق، ہر خاتون سینیٹر نے اوسطا 13 ایجنڈا آئٹمز جمع کروائے، جبکہ مرد سینیٹرز کی اوسط 11 رہی۔
تاہم مجموعی طور پر خواتین کا حصہ گزشتہ سال (31 فیصد) کے مقابلے میں کم ہو کر 20 فیصد رہ گیا۔حاضری کے لحاظ سے، پی ٹی آئی کی فلک ناز نے 100 فیصد اجلاسوں میں شرکت کی۔ ان کے بعد پیپلز پارٹی کی حسینہ بانو (57 فیصد)، پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد (83 فیصد)، سعدیہ عباسی (80 فیصد) اور ایم کیو ایم کی خالدہ عتیق 77 فیصدرہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خواتین کی حاضری مجموعی طور پر مردوں سے بہتر رہی، لیکن مباحثوں میں شرکت محدود رہی اور زیادہ تر خواتین "کم بولنی" کے زمرے میں آئیں۔ صرف ایک خاتون سینیٹر ایسی تھیں جنہوں نے کسی بھی بحث میں حصہ نہیں لیا۔فافن نے سینیٹ کی جانب سے خواتین کی قانون سازی پر ردِعمل کا بھی جائزہ لیا۔ "جینڈر رسپانسیو نیس اسکور" (GRS) کے تحت سینیٹ کو 0.9 اسکور دیا گیا، جو ظاہر کرتا ہے کہ ادارہ خواتین کے ایجنڈے پر "کسی حد تک کم ردِعمل" رکھتا ہے۔خاص طور پر، خواتین کی جانب سے پیش کیے گئے توجہ دلا نوٹس اور قواعد میں ترامیم پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جبکہ سوالات اور نجی بلز کو مردوں کے برابر توجہ ملی۔رپورٹ کے مطابق خواتین سینیٹرز آٹھ کمیٹیوں کی سربراہی بھی کر رہی ہیں، جو کل کمیٹی چیئرمین شپ کا تقریبا 18 فیصد بنتا ہے۔یہ رپورٹ اس تاثر کو بھی غلط ثابت کرتی ہے کہ خواتین صرف صنفی مسائل پر توجہ دیتی ہیں۔ ان کے ایجنڈے میں معیشت، قومی سلامتی، گورننس اور پارلیمانی طریقہ کار جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔آخر میں رپورٹ نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ خواتین کی نمائندگی کو صرف مخصوص نشستوں تک محدود رکھنے کے بجائے عام نشستوں پر بھی بڑھایا جائیمزید اہم خبریں
-
دریائے کنہار میں ڈوبنے والا کروڑوں کا ویگو ڈالہ نکال لیا گیا
-
کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کی رپورٹ حکام کو ارسال کردی گئی
-
پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں مزید اضافہ، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی دگنی کردی
-
ملک کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارشیں؛ مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
-
فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نوازدیا گیا
-
مصنوعی ذہانت کے بے لگام گھوڑے کو قابو میں لانا کیوں ضروری؟
-
اے آئی کے فوائد و نقصانات پر بین الاقوامی پینل کی رپورٹ کا خیرمقدم
-
غزہ: اسرائیلی توسیع پسندی سے شہری اور امدادی کارکن مشکلات کا شکار
-
لاہور میں 112 چالان والی موٹرسائیکل پکڑی گئی
-
ستھرا پنجاب کے ورکر نے خودکشی کی، ایک بزرگ کے پاس کفن کیلئے پیسے نہیں تھے لیکن مریم اورنگزیب متکبرانہ انداز میں کہتی کہ جہازخریدا ہے
-
مشیر سیاحت خیبرپختون خواہ ملک عدیل اقبال کا سوات میں کشتی الٹنے سے6 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار
-
سیف اللہ جھیل کالام میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان 6 افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.