امریکہ نے معصومہ ابتکار کے بیٹے کی رہائش منسوخ کر دی

تینوں افرادکو کسی بھی وقت ملک بدرکردیاجائیگا،امریکی وزیرخارجہ

اتوار 12 اپریل 2026 14:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2026ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایرانی نظام سے وابستہ تین ایرانیوں کی مستقل رہائش گرین کارڈ حیثیت منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اورکہا ہے کہ وفاقی حکام نے انہیں حراست میں لے لیا ہے تاکہ انہیں ملک بدر کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ زیر حراست افراد میں عیسیٰ ہاشمی، ان کی اہلیہ مریم طہماسبی اور ان کا بیٹا شامل ہیں جو اس وقت امریکی امیگریشن اور کسٹمز حکام کی تحویل میں ملک بدری کے منتظر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہاشمی معصومہ ابتکار کے بیٹے ہیں جو ان طلبہ کی ترجمان تھیں جنہوں نے 1979 میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کر کے 52 امریکیوں کو 444 دنوں تک یرغمال بنائے رکھا تھا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس یرغمالی کے دوران امریکیوں کو تشدد، فاقہ کشی اور فرضی سزائے موت کا نشانہ بنایا گیا تھا۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے گزشتہ اتوار کو قاسم سلیمانی اور ان دو ایرانی خواتین کے درمیان کسی بھی تعلق کی تردید کی۔