وہاڑی پولیس کی کارروائیاں، دو منشیات فروش گرفتار، 2430 گرام منشیات برآمد

پیر 13 اپریل 2026 15:48

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2026ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال کی ہدایات پر تھانہ جھال سیال پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم اقبال سے 1030 گرام ہیروئن اور ملزم مراد سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی، ایس ایچ او تھانہ جھال سیال حماد الحسن بودلہ کی سربراہی میں دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، دریں اثناء ڈی پی او وہاڑی کی ہدایات پر تھانہ سٹی بورے والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بی کیٹیگری کے اشتہاری مجرم وسیم اکرم کو عارف والا سے گرفتار کر لیا، اس کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے والا رانا ثاقب نذیر اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

\378