دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہزارہ کمیونٹی کے تعاون سے کنٹرول روم قائم کیا جائیگا،شاہزیب خان کاکڑ
پیر 13 اپریل 2026 20:25
(جاری ہے)
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہزارہ کمیونٹی کے تعاون سے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جبکہ شہر میں پولیس پٹرولنگ میں بھی مزید اضافہ کیا جائے گا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کررہی ہیں۔
اس کے علاؤہ متعلقہ روٹس پر مؤثر پٹرولنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے تعاون سے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور فول پروف بنایا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ڈی آئی جی پولیس عمران شوکت نے اس موقع پر کہا کہ عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور شہر کو محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں حالیہ واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں آخر میں دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.