بلوچستان ہائی کورٹ کا شاہد رند کی سماعت میں عدم حاضری پر برہمی کا اظہار، آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

منگل 14 اپریل 2026 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2026ء) بلوچستان ہائی کورٹ کا وزیراعلیٰ کے معاون برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند کی سماعت میں عدم حاضری پر برہمی کا اظہار، آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم ، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل بنچ نے وزیراعلیٰ کے معاون برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس کامران ملاخیل نے شاہد رند کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ شاہد رند بیمار ہیں،عدالت نے شاہد رند کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک معطل کردی ۔ واضح رہے کہ درخواست گزار صادق خلجی نیشاہد رند کی بطور میڈیا اسسٹنٹ تقرری کوچیلنج کررکھا ہے۔