منشیات، گٹکا ماوئے کی فروخت میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

بدھ 15 اپریل 2026 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2026ء) گلبرگ اور جوہرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اور گٹکا ماوئے کی فروخت میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وسطی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعیم اللہ خان ولد سید آواز خان، کامران جعفری ولد احسان علی اور احسن اقبال عرف کنوں ولد مظفر اقبال شامل ہیں جن کے قبضے سے پولیس نے 210 گرام آئس، 530 گرام چرس، 16 پڑیاں گٹکا ماوا، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔