کراچی: ندی کنارے ڈمپ کی گئی 20 من چھالیہ و بھارتی گٹکا برآمد

جمعرات 16 اپریل 2026 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2026ء) کراچی میں موچکو چیک پوسٹ کے قریب ندی کے کنارے ڈمپ کی گئی 20 من سے زائد چھالیہ اور انڈین گٹکا پولیس نے برآمد کر لیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق برآمد کی گئی چھالیہ اور گٹکا کچے راستے سے اسمگل کرنے کے لیے ندی کنارے ڈمپ کیا گیا تھا۔برآمد مال کو قبضے میں لے کر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :