Live Updates

میاں محمد سومرو اور بشیر میمن کی اہم ملاقات، سیاسی و خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

جمعرات 16 اپریل 2026 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2026ء) سینئر سیاستدان، سابق گورنر، سابق وفاقی وزیر، سابق چیئرمین سینیٹ، سابق نگراں وزیراعظم پاکستان اور سابق قائم مقام صدر مملکت میاں محمد سومرو نے پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے صوبائی صدر بشیر میمن سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی موثر اور متحرک سفارت کاری کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس حافظ عاصم منیر کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تعلقات کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے اقدامات کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان نے نہایت ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت سفارتی کوششیں کی ہیں جن کے عالمی سطح پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور، ملکی سیاسی استحکام، اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات