پاک بحریہ کے تیار کردہ اینٹی شپ ویپن سسٹم تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

تجربہ پاک بحریہ کی ٹھیک نشانے پر وار کرنے کی صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کا طاقتور مظاہرہ ہے، آئی ایس پی آر

منگل 21 اپریل 2026 22:27

پاک بحریہ کے تیار کردہ اینٹی شپ ویپن سسٹم تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2026ء) پاک بحریہ کے تیار کردہ اینٹی شپ ویپن سسٹم تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربہ پاک بحریہ کی ٹھیک نشانے پر وار کرنے کی صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کا طاقتور مظاہرہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر لانچڈ کروز میزائل نے اپنے مشن کو انتہائی درستگی کے ساتھ مکمل کیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کی جانب سے یہ مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافے کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ تجربے سے روایتی میدان میں مسلح افواج کی کثیر جہتی اور مربوط ضرب لگانے کی قوت کو مزید تقویت ملی ہے، پاک بحریہ قوم کے بحری مفادات اور علاقائی پانیوں کی خود مختاری کے تحفظ کے لیے عزم پر قائم ہے۔اس حوالے سے صدر، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :