لاہور کے مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 22 اپریل 2026 13:54

لاہور کے مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2026ء) صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ ہدایتا پھاٹک کے قریب 55سالہ شخص ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہو گیا ،واقعہ ٹرین حادثہ ہے یا خودکشی پولیس تحقیقات کر رہی ہے جبکہ مناواں کے علاقہ سے رات گئے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

متوفی کی شناخت نہ ہو سکی تاہم بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کا اغاز کر دیا ۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولنیسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں ۔