جیکب آباد پولیس کی منشیات و گٹکا اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، بھاری مقدار میں چرس و گٹکا برآمد، چار ملزمان گرفتار
بدھ 22 اپریل 2026 19:48
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی کے احکامات پر منشیات اور گٹکا اسمگلنگ کے خلاف جیکب آباد پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات و گٹکا اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں چرس اور مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر ممل روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 7 کلو گرام چرس اور 285 کلو گرام گٹکا برآمد کرلیا، پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان خالد حسین اور محمد زوہیب کو گرفتار کرلیا جبکہ گاڑی کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کردی گئی ہے، دوسری کارروائی میں تھانہ صدر پولیس نے بقا پل کے قریب ایک ملزم محمد اکرم ڈومکی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 3450 گرام گٹکا اور 76 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد ہوئے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ادھر تھانہ گڑہی حسن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مطلوب ملزم نثار احمد سرکی کو گرفتار کرلیا جو تھانہ اے سیکشن ٹھل میں درج مقدمہ نمبر 14/2026 میں مطلوب تھا، ایک اور کارروائی میں تھانہ آباد پولیس نے ڈکیتی کے دوران شہری غوث بخش بروہی سے چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرکے تصدیق کے بعد اصل مالک کے حوالے کردیا۔
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.