ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران میں دوسرا سالانہ گریجویشن سرمنی (بہار نو) کا انعقاد

جمعہ 24 اپریل 2026 19:56

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2026ء) ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران میں دوسرا سالانہ گریجویشن سرمنی (بہار نو) کا انعقاد کیا گیا، گریجویشن سرمنی کے مہمان خاص ڈپٹی ڈی ای او احمد مہر،ڈائریکٹر کیمپس ٹی ٹی سی خاران میڈم تسنیم عمران،چیرمین زمیندار ایکشن کمیٹی خاران ملک منظور احمد نوشیروانی، بی آر ایس پی رائز پروجیکٹ خاران کے کوآرڈینیٹر حمزہ قمبرانی، ایف اے او سپروائزر عتیق بلوچ سوشل ایکٹویسٹ سفر خان راسکوئی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گریجویشن سرمنی کے افتتاحی تقریب میں اکیڈمک ایڈوائزر عمر فاروق مینگل نے مہمان گرامی کا تعارف کرنے کے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران میں ڈھائی سال کا سفر نہایت ہی خوشگوار اور مختلف چیلینجز کے ساتھ گزرا، سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے جس طرح ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کی خاران بنیاد رکھی اور جس طرح ٹی ایف کو اینڈ اوور ٹیک اوور ہوا یہ لمبا سفر ہے، بہرحال اس سفر میں ایم ڈی سی، حکومت بلوچستان، بی ٹیوٹا B.Tevta،دی اونر فاونڈیشن، بلوچستان پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کا ٹی ایف کے ساتھ کنٹریبیوشن اور اہلیان خاران کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کو رول ماڈل بنانے میں مین کردار رہا ہے۔\378