جمرود پولیس کی کارروائی، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 22 کلوگرام افیون برآمد، ملزم گرفتار

اتوار 26 اپریل 2026 19:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2026ء) خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 22 کلوگرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ خیبر پولیس کے مطابق ڈی پی او خیبر وقار احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او جمرود صدیق خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر بخت منیر اور اسسٹنٹ انچارج تختہ بیگ اصغر خان نے شاکس بائی پاس پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ فلائنگ کوچ کو روک لیا۔ پولیس نے دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 22 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران ملزم میانے ولد گل حسن سکنہ غلنی حلیم زئی ضلع مہمند کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔