لیسکو، جعلی بجلی بلوں کے ذریعے ادائیگیوں پر صارف گرفتار

پیر 27 اپریل 2026 14:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2026ء) لیسکو نے بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کے دوران جعلی بلوں کے ذریعے ادائیگیوں پرایک صارف کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ڈویژن چونیاں میں ایک صارف کی جانب سے جعلی بلوں کے ذریعے ادائیگیوں کا انکشاف ہوا۔صارف محمد ارشد مختلف مہینوں میں اصل واجبات کے برعکس کم مالیت کے جعلی بل فوٹو شاپ کے ذریعے تیار کر کے بینک میں جمع کرواتا رہا۔

اس سنگین بے ضابطگی کی نشاندہی ایکسین چونیاں میاں طارق بشیر نے کی، جس پر ایس ڈی او الہ آباد ویسٹ ساجد علی نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا اور مذکورہ صارف کو گرفتار کر لیا ۔دوسری جانب ایس ڈی او مظہرآباد رضا اللہ قریشی نے سب ڈویژنل ٹیم کے ہمراہ علاقے میں منقطع شدہ ٹیوب ویلز کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ صارف ٹرانسفارمر بشز سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

موقع پر تمام غیر قانونی آلات اتار لیے گئے جبکہ صارف کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔ مزید برآں 49,000 یونٹس پر مشتمل ڈیٹیکشن بل، جس کی مالیت تقریبا 17 لاکھ روپے بنتی ہے، بھی جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ بجلی چوری اور فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :