جیکب آباد، سی آئی اے پولیس کی کارروائی، گٹکا و منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

پیر 27 اپریل 2026 23:12

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2026ء) جیکب آباد میں سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے بڑی مقدار میں گٹکا اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بائے پاس تاج پمپ کے قریب چیکنگ کے دوران کار نمبر BU-067 سے 285 کلو گرام گٹکا اور 3 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔کارروائی کے دوران دو ملزمان، فرحان دایو (سکنہ اوستہ محمد، بلوچستان) اور احمد علی لغاری (سکنہ نئوں دیرو، لاڑکانہ) کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ استعمال ہونے والی کار بھی تحویل میں لے لی گئی۔