وفاق المدارس العربیہ کے رکن مولانا اشرف علی کے انتقال پر تعزیتی سلسلہ جاری

منگل 28 اپریل 2026 22:48

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2026ء) دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی کے مہتمم اور وفاق المدارس العربیہ کے رکن مولانا اشرف علی کے انتقال پر تعزیتی سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ادارے کا دورہ کر کے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی دینی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا اشرف علی کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔