عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں مقامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہوگئیں

جمعرات 30 اپریل 2026 15:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) پشاور کا تاریخی میدان عمران خان کرکٹ سٹیڈیم ایک بار پھر مقامی کرکٹ سرگرمیوں سے آباد ہو چکا ہے، جہاں مختلف سطح کے میچز، ٹریننگ سیشنز اور کرکٹ اکیڈمی کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

طویل وقفے کے بعد گراؤنڈ میں رونقیں لوٹ آنے سے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ شائقین کرکٹ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم عملے کی کمی کے باعث مسائل کا سامنا ہے، سٹیڈیم میں روزانہ کی بنیاد پر مقامی ٹیموں کے درمیان میچز کا انعقاد ہو رہا ہے، پی سی بی کے نیشنل انڈر-17 کے میچز بھی جاری ییں جبکہ نوجوان کھلاڑی کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور انداز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

مختلف وینیوز پر سرگرمیاں جاری ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ کرکٹ ایک بار پھر اپنے عروج کی جانب گامزن ہے۔ کرکٹ حلقوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ سٹیڈیم صوبے میں کرکٹ کا دل ہے، لہٰذا اس کی مکمل فعالیت اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ حکام فوری اقدامات کریں، سٹاف میں اضافہ کیا جائے، سیکیورٹی کو مضبوط بنایا جائے اور سہولیات کو بہتر کیا جائے تاکہ یہ تاریخی میدان مستقبل میں بھی قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی اہمیت برقرار رکھ سکے۔