مسلسل کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

جمعرات 30 اپریل 2026 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد جمعرات کو نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

فی تولہ سونے کا بھاؤ 4,400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,772 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 44 ڈالرز مہنگا ہو کر 4,616 ڈالرز تک پہنچ گیا۔