پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

منگل 16 جون 2026 17:27

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2026ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امر یکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 16 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 10 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 722 روپے 90 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 906 روپے 67 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے اور قیمت فروخت 279 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔