کارانداز پاکستان نے ای-انوائسنگ اور زرعی اسپاٹ ٹریڈنگ پر تحقیقی مطالعات جاری کر دیئے
منگل 16 جون 2026 18:51
(جاری ہے)
مطالعات میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ جدید ڈیجیٹل ٹرانزیکشن انفراسٹرکچر کس طرح مالیاتی شمولیت، مارکیٹ کی شفافیت، کاروباری سہولتوں اور معیشت کی دستاویزی شکل کو فروغ دے سکتا ہے۔کارانداز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص الحسن نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلی کے دور میں داخل ہو رہا ہے اور اس ضمن میں تحقیق اور پالیسی مکالمہ ادارہ جاتی اصلاحات اور جدید فریم ورک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارانداز گزشتہ ایک دہائی سے عوامی و نجی شعبے کے اشتراک سے پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، جس میں راست (RAAST) جیسے اہم اقدامات بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ای-انوائسنگ نظام کاروباری لین دین میں شفافیت بڑھانے، ٹیکس قوانین پر عملدرآمد بہتر بنانے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے لیے مالیاتی سہولتوں تک رسائی آسان بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں پاکستان میں اس نظام کے نفاذ کے امکانات اور درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔دوسری جانب زرعی اسپاٹ ٹریڈنگ سے متعلق تحقیق میں پنجاب میں زرعی اجناس کی خرید و فروخت کے لیے ایک منظم اور شفاف مارکیٹ نظام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مطالعے کے مطابق الیکٹرانک ویئر ہاس رسیدی نظام (Electronic Warehouse Receipt System) قیمتوں کے موثر تعین، مارکیٹ شفافیت اور کسانوں کی مالیاتی سہولتوں تک رسائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے کمشنر برائے سیکیورٹیز مارکیٹس ڈویژن علی فرید خواجہ نے کہا کہ ای-انوائسنگ اور الیکٹرانک ویئر ہاس رسیدیں پاکستان کو روایتی اور غیر مربوط لین دین کے نظام سے جدید اور قابل اعتماد ڈیجیٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر کی جانب منتقل کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی ذمہ دارانہ جدت، مارکیٹ اعتماد اور شفافیت کے فروغ کے لیے سازگار ضابطہ جاتی فریم ورک کی حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر دو پینل مباحثے بھی منعقد کیے گئے جن میں ای-انوائسنگ کے ذریعے معاشی دستاویزکاری، ایس ایم ای فنانسنگ، زرعی منڈیوں میں شفافیت، قیمتوں کے تعین اور مارکیٹ تک رسائی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ جدید ڈیجیٹل ٹرانزیکشن انفراسٹرکچر پاکستان کی معیشت کو زیادہ شفاف، مربوط اور پائیدار بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تحقیق، پالیسی اصلاحات اور موثر اسٹیک ہولڈر تعاون کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور جامع اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
کارانداز پاکستان نے ای-انوائسنگ اور زرعی اسپاٹ ٹریڈنگ پر تحقیقی مطالعات جاری کر دیئے
-
ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے صنعتی بحالی اور پیداواری شعبے میں نمایاں پیش رفت
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے صنعتی بحالی اور سرمایہ کاری میں نمایاں پیش رفت
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
چینی کنسورشیم کا پاکستان کے کیپیٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے مضبوط کارپوریشنز اور فعال کیپٹل مارکیٹیں ناگزیر ہیں،چیئرمین ایس ای سی پی
-
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں صنعتی بحالی اور پیداواری شعبے میں نمایاں پیش رفت
-
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، کے ایس ای 100انڈیکس میں4639.92 پوائنٹس کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.