Live Updates

عالمی دہشت گردتنظیم القاعدہ کی افغان طالبان کی کھلی حمایت

جمعرات 30 اپریل 2026 23:21

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) طالبان رجیم کے زیرتسلط افغانستان دنیا بھر کی دہشتگرد تنظیموں کیلئیمحفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے۔فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے بعدعالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ بھی افغان طالبان کی حمایت میں سامنے آگئی۔ پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی شاندار کامیابی کے باعث افغانستان میں موجود دہشتگردتنظیمیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے افغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے آپریشن غضب للحق کے بعدعالمی دہشت گردتنظیم القاعدہ نے افغان طالبان رجیم کی حمایت کا کھلا اعلان کیا۔ القاعدہ کی جنرل کمان نے پاکستان کے خلاف ایک طویل اور سخت لہجے پر مبنی بیان جاری کر دیا۔القاعدہ کے مطابق تنظیم اپنی پوری استطاعت اور توانائی کے ساتھ طالبان کا ساتھ دے گی۔ اقوامِ متحدہ نیجولائی 2025 میں بھی افغان طالبان پر زور دیا کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کی پناہ گاہ کے طورپراستعمال نہ ہو۔
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات