Live Updates

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر

جمعرات 30 اپریل 2026 23:21

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) افغان سرزمین پرفتنہ الخوارج کو نہ صرف محفوظ پناہ گاہیں میسرہیں بلکہ پاکستان میں دراندازی کی بھی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج کو پاکستان کیخلاف بطور"اسٹریٹجک ایسٹ" استعمال کررہیہیں۔ افغانستان کیصوبہ کنڑ سے فتنہ الخوارج کیکمانڈرعبدالحمید خراسانی کی پاکستان پرحملہ کرنیکی دھمکی آمیز ویڈیووائرل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبدالحمید خراسانی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ہمارے زیادہ تر مجاہدین اس وقت علاقے میں موجود ہیں۔ مجاہدین احکامات کے منتظر ہیں تاکہ پاکستان کی فوج کو جواب دیا جاسکے۔کمانڈرفتنہ الخوارج نے کہا کہ تمام مجاہدین اور افغان عوام پر فرض ہے کہ افغانستان کے رہنمائوں کا دفاع کریں۔ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج کے کمانڈز کا افغان طالبان کے احکامات کے تابع ہونا اس امر کی دلیل ہے کہ افغان طالبان رجیم ہی درحقیقت اس فتنے کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے۔
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات