بھارت میں مودی حکومت زمینیں کرپٹ ساتھی اڈانی کو بانٹنے میں مصروف

جمعرات 30 اپریل 2026 23:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے مودی اڈانی گٹھ جوڑ اورکرپشن کے بڑے منصوبے کوبینقاب کر دیا۔بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کرپشن کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جزیرہ نکو بار پر اڈانی کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے جنگل کی160مربع کلومیٹررقبے کو بے دردی سے کاٹا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

راہول گاندھی نے کہا کہ نکوبار جزیرے پر موجود لکڑی کی قیمت ہی لاکھوں کروڑوں میں ہے جس کی کھلے عام لوٹ مار جاری ہے۔ یہ بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ اور سب سے بڑی لوٹ مار ہے۔بھارتی جریدہ بھی مودی کی ملی بھگت سے کرپشن کے سب سے بڑے منصوبے کو آشکار کر چکا ہے۔ 81 ہزار کروڑ روپے کے نکوبار پروجیکٹ میں نیا ٹان،پاور پلانٹ دیگر منصوبے شامل ہیں۔