Live Updates

امریکا ایران جنگ،25 ارب ڈالرزخرچ، پینٹاگون سربراہ کا سخت موقف

جمعرات 30 اپریل 2026 23:21

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ پر کانگریس میں اپنی پہلی عوامی پیشی کے دوران سخت سوالات کا سامنا کیا، اس موقع پر انہوں نے جنگ سے متعلق پالیسی کا بھرپور دفاع کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق پینٹاگون نے بتایا کہ اب تک اس جنگ پر 25 ارب ڈالرز خرچ ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر اخراجات اسلحے، مشرقِ وسطی میں فوجی تعیناتی اور نقصان زدہ سامان پر ہوئے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے متضاد بیانات پر بھی وضاحت دی۔انہوں نے کہا کہ ایران کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس کے عزائم اب بھی برقرار ہیں۔ کانگریس میں بحث کے دوران کچھ اراکین نے جنگ کو دلدل قرار دیا جس پر وزیرِ دفاع نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی دوران ایران کے شہر میناب میں ایک اسکول پر امریکی حملے میں 120 بچوں کی ہلاکت پر سوال اٹھایا گیا جس پر ہیگسیتھ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ جنگ میں 14 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایران کو ماضی کے مقابلے میں کمزور قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ریپبلکن اراکین نے عمومی طور پر جنگ کی حمایت کی جبکہ ڈیموکریٹس نے حکمتِ عملی، اخراجات اور قانونی حیثیت پر شدید تنقید کی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات