ویمن انٹرپرینیور شپ کے فروغ کیلئے سمیڈا اور جائیکا کے تاریخ سا ز مشترکہ منصوبے کا آغاز
جمعرات 30 اپریل 2026 22:36
(جاری ہے)
اپنے افتتاحی کلمات میں۔سمیڈا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ جہانگیر سیٹھ نے کہا کہ ان کی تنظیم کا جائیکا کے ساتھ تعاون سمیڈا کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کے تحت وزیر اعظم پاکستان کے ترقیاتی وژن کے مطابق ویمن انٹر پرینیورز کے تعداد میں اضافے کیلئے سازگار ماحول کی تشکیل کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ سمیڈا کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے، خواتین کو مدد فراہم کرنے، مالیات تک ان کی رسائی کو بہتر بنانے اور مارکیٹ کے روابط کو آسان بنانے پر مرکوزہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین انٹرپرینیورشپ سمیڈا کے تین سالہ بزنس پلان کا ایک اہم ستون ہے اور یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ سمیڈا کی جانب سے تیار کی گئی پاکستان کی پہلی ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی کو بہت جلد وفاقی کابینہ سے منظوری ملنے والی ہے۔انہوں نے جائیکا کی ٹیم کا خیرمقدم کیا، جس نے اس منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ پنجاب کی خواتین کی مالیاتی اور ڈیجیٹل خواندگی کو بہتر بنانے، قرضوں تک رسائی، مارکیٹ تک رسائی اور برآمدی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے مقاصد کو حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تکنیکی مدد کی فراہمی پر جائیکاکے شکر گزار ہیں ۔سٹریٹجک کمیونیکیشن سپیشلسٹ صدف عابد نے پاکستان میں پائیدار ترقی میں خواتین کی شمولیت کی اہمیت پر ایک پریذنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو معاشی اور سماجی رکاوٹوں کا سامنا ہے لیکن وہاں حکومت پاکستان میں سمیڈا کے توسط سے مواقع کی ایک کھڑکی بھی کھول دی ہے جو حالات کو بتدریج خواتین کے حق میں موڑنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جائیکا کی چیف ایڈوائزر چیو مامیا نے اس پراجیکٹ کا ایک جائزہ پیش کیا اور کہا کہ اسے پہلے مرحلے میں لاہور اور سیالکوٹ میں پائلٹ کیا جائے گا اور اس کا مقصد پنجاب بھر میں 2000خواتین اور خواجہ سرائوں کو پانچ سال کے اندر معیشت کا حصہ بنانا ہے اور اس ضمن میں انہیں سپورٹس، ٹیکسٹائل گڈز اور سروسز جیسے شعبوں میں فعال بنایا جائے گا۔قبل ازیں سمیڈا کے جی ایم جینڈر اینڈ سسٹین ایبلٹی ڈویژن شہریار طاہر نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تنظیم کے اقدامات اور منصوبے کے مقاصد کے بارے میں بتایا۔تقریب کے بعد ایک انٹرایکٹو ورکشاپ کا آغاز ہوا جس میں جائیکا کی جینڈر ایکسپرٹ مس سونل دھانانی نے صنفی مسائل پر مختلف اہم نکات کو اجاگر کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 5روپے کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
ایس ای سی پی کے چیئرمین ،چینی کنسورشیم کی ملاقات ،سرحد پار ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز متعارف کرانیکی تجویز
-
کارانداز پاکستان نے ای-انوائسنگ اور زرعی اسپاٹ ٹریڈنگ پر تحقیقی مطالعات جاری کر دیئے
-
ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے صنعتی بحالی اور پیداواری شعبے میں نمایاں پیش رفت
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے صنعتی بحالی اور سرمایہ کاری میں نمایاں پیش رفت
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
چینی کنسورشیم کا پاکستان کے کیپیٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے مضبوط کارپوریشنز اور فعال کیپٹل مارکیٹیں ناگزیر ہیں،چیئرمین ایس ای سی پی
-
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں صنعتی بحالی اور پیداواری شعبے میں نمایاں پیش رفت
-
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.