بینک آف کشمیر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 102واں اجلاس ،کارکردگی اور آئندہ حکمت عملی پر غور

جمعرات 30 اپریل 2026 19:40

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز بینک آف کشمیرچوہدری قاسم مجید کی زیر صدارت بینک آف کشمیر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 102واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بینک کی کارکردگی اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کور بینکنگ سسٹم کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے اور اس کی بہتری و جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

شرکاء کو اس حوالے سے جاری اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بینک آف کشمیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ شیڈولڈ بینک کے طور پر شامل کروانے کے لیے بہت جلد باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے گی تاکہ بینک کی فعالیت اور دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا سکے۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر بینک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید بینکاری نظام اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سے عوام کو بہتر مالی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔