محمد نبیل نے چیف ٹریفک آفیسر ملتان کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 30 اپریل 2026 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) محمد نبیل (پی ایس پی)نے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ملتان کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق چارج سنبھالتے ہی انہوں نے پولیس خدمت مرکز پولیس لائن، ٹریفک آفس و دیگر دفاتر و برانچز کا دورہ کیا،افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ٹی او ملتان نے ٹریفک افسران اور برانچ انچارجز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام سٹاف کو محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ٹریفک مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے،جن کا حل ان کی اولین ترجیح ہو گی۔محمد نبیل نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کی اسپیشل رسپانس ٹیم کو مزید فعال بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھا جا سکے۔