Live Updates

ایران کے زیادہ تر افزودہ یورینیم اصفہان میں ہے ، آئی اے ای اے کا انکشاف

جمعہ 1 مئی 2026 23:16

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2026ء) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ( آئی اے ای ای) کے سربراہ رافیل گروسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے زیادہ تر افزودہ یورینیم اصفہان کے جوہری مرکز میں موجود ہونے کا امکان ہے، جبکہ نطنز اور فردو تنصیبات کے بھی فوری معائنے کی ضرورت ہے۔ 9رافیل گروسی کے مطابق ایران کے پاس تقریباً 440 کلو گرام 60 فیصد تک افزودہ یورینیم موجود ہے، جس میں سے اندازاً 200 کلو گرام اصفہان کے زیر زمین حصوں یا سرنگوں میں محفوظ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں نطنز اور فردو جیسے اہم جوہری مراکز کا معائنہ بھی ناگزیر ہے تاکہ مکمل شفافیت حاصل کی جا سکے۔گروسی کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کے افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے کے امکانات پر روس اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کی ہے، تاہم انہوں نے اس عمل کو پیچیدہ اور حساس قرار دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انکشاف کے بعد ایران کے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی نگرانی اور سفارتی دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے، جبکہ مستقبل میں مذاکرات کی اہمیت بھی نمایاں ہو گئی ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات