امریکا کا یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر عائد ٹیرف کو بڑھا کر 25 فیصد کر نے کا اعلان

ہفتہ 2 مئی 2026 10:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر عائد ٹیرف کو بڑھا کر 25 فیصد کر دیں گے، کیونکہ بلاک نےامریکاکے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ یورپی یونین کی جانب سے ہمارے تجارتی معاہدے کی عدم تعمیل کے باعث وہ آئندہ ہفتے یورپی یونین کی جانب سے امریکاکو برآمد کی جانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر عائد ٹیرف کو 25 فیصد تک بڑھا دیں گے۔