نادیہ حسین نے عاشر وجاہت کو پاکستان کا شاہ رخ خان قرار دے دیا

ہفتہ 2 مئی 2026 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے عاشر وجاہت کو پاکستان کا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ماڈل و اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر عاشر کا ڈائیلاگ میری ماں یہاں رہتی ہے لکھا اور ان کی اداکاری کو جذباتی اور اعتماد سے بھرپور قرار دیا۔اداکارہ نے بھرپور انداز میں ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عاشر وجاہت پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں ۔