موبائل فون کمپنیوں نے بھی لاگت بڑھنے کا جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کر دیا

لاگت پیداوار بڑھنے کے باعث موبائل فونز کی قیمتوں میں تین سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ ہوا

ہفتہ 2 مئی 2026 11:15

موبائل فون کمپنیوں نے بھی لاگت بڑھنے کا جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے، موبائل فون کمپنیوں نے بھی لاگت بڑھنے کا جواز بنا کر قیمتوں میں تین سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کر دیا جس کے باعث مارکیٹ میں فروخت کم ہو گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف شعبوں کی طرح موبائل فون انڈسٹری بھی متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

موبائل کمپنیوں اور ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں کی لاگت پیداوار بڑھنے کے باعث موبائل فونز کی قیمتوں میں تین سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد موبائل فونز کی فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سیلرز کا کہنا ہے کہ پہلے روزانہ دس سے بارہ موبائل فون سیٹس فروخت ہوتے تھے، تاہم اب خریداروں کی تعداد کم ہو گئی ہے اور لوگ خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ اس سے منسلک ایسیسریز بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ ہینڈز فری، موبائل کور، اسکرین پروٹیکٹر اور دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :