ٹیم فائنل میچ میں منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترے گی ، فاسٹ بائولر حنین شاہ
ہفتہ 2 مئی 2026 11:19
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ6 سے7 ماہ سے وہ پی ایس ایل کو ذہن میں رکھتے ہوئے مسلسل محنت کر رہے تھے اور ان کا مقصد یہی تھا کہ موقع ملنے پر بہترین کارکردگی دکھائیں۔
حنین شاہ نے نسیم شاہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں بہت مدد کی۔ کپتان کے ساتھ گفتگو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ زیادہ بات نہیں ہوئی،البتہ ان کے ذہن میں واضح پلان تھا کہ چھ یارکرز کرنی ہیں۔حنین شاہ نے کوچ جیسن گلیسپی کی تربیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سکھایا ہے کہ گیند کرنے سے پہلے ذہن میں مکمل واضح منصوبہ ہونا چاہیے،کیونکہ اچھی کارکردگی کے لیے کلیرٹی بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ اپنی بہترین باولنگ پر مرکوز رہے گی جبکہ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی مختلف مواقع پر پرفارم کر رہے ہیں،جس سے ٹیم مضبوط بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ٹیم میں کئی میچ ونرز موجود ہوں تو مخالف ٹیم کے لیے حکمت عملی بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم فائنل میں بھی واضح منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترے گی اور کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل فائنل، پشاور کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
-
پی ایس ایل فائنل ، سٹیڈیم میں داخلے کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا
-
پی ایس ایل فائنل: لاہور میں ٹریفک انتظامات مکمل، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات
-
پی ایس ایل فائنل میچ کا وقت تبدیل کردیا گیا
-
پی ایس ایل 11 فائنل: فاتح اور رنر اپ کو کتنے لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی؟
-
پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل آج کھیلا جائے گا
-
میرا پورا فوکس آج کے میچ پر ہے، ٹرافی اٹھانا خواب ہے، پی ایس ایل فائنل سے قبل بابر اعظم کا عزم
-
ایشیا کپ فائنل میں آخری اوور حارث رئوف کو دینا بڑی غلطی تھی ، سلمان علی آغا کا اعتراف
-
کرکٹ سے لاتعلق والد تین فاسٹ بالرز بیٹوں کے باعث اس کھیل کے بڑے مداح بن گئے
-
ورلڈ کپ 1999ء میں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ہوٹل میں ایک لڑکی کیساتھ پوری رات گزاری، ہرشل گبز کا انکشاف
-
حیدرآباد کنگزمین کے محمدعلی پرمیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ
-
آئی سی سی ٹیم رینکنگ: پاکستان کی چھٹی پوزیشن پر ترقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.