پی ایس ایل فائنل ، سٹیڈیم میں داخلے کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا

پاکستان اور پی ایس ایل ٹیموں کے پرچم لانے کی اجازت ، سیاسی جماعتوں کے بینرز ،ائیر پوڈز اور کیمرے لانے پر پابندی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 3 مئی 2026 14:53

پی ایس ایل فائنل ، سٹیڈیم میں داخلے کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 مئی 2026ء ) پی ایس ایل فائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا، پی سی بی نے شائقین کی انٹری کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہدایت نامے کے مطابق فائنل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں شناختی کارڈ، فزیکل یا ڈیجیٹل ٹکٹ ساتھ لانا ہو گا۔

(جاری ہے)

 

پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں پاکستان اور پی ایس ایل ٹیموں کے پرچم لانے کی اجازت ہے،ائیر پوڈز، ہیڈز فری اور پاور بینک کو لانے پر پابندی ہے، کسی قسم کی بوتل، کیمرا اور باہر کا کھانا لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 
سٹیڈیم میں کسی بھی قسم کے کیمرے لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی، اس کے علاوہ سیاسی اور مذہبی بینرز لانے پر پابندی ہو گی۔