پی ایس ایل فائنل میچ کا وقت تبدیل کردیا گیا

حیدرآ باد کنگزمین اور پشاور زلمی ٹرافی جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 3 مئی 2026 14:20

پی ایس ایل فائنل میچ کا وقت تبدیل کردیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 مئی 2026ء ) پاکستان سپر لیگ سیزن 11کے فائنل میچ کا وقت تبدیل کردیا گیا۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ایس ایل فائنل کا میچ رات 8 بجے ہوگا۔ 
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میچ میں آج پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ پہلے میچ سات بجے کھیلا جانا تھا۔

 
بڑے معرکے سے پہلے رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کو شام 6 بجے تک سٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی ہے، دونوں ٹیموں کے کپتان فائنل میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔ 
فائنل میچ سے پہلے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہم پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلے ہیں، فائنل میں بھی اچھی پرفارمنس دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

 
قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے قبل اختتامی تقریب میں عاطف اسلم، علی عظمت اور عارف لوہار آواز کا جادو جگائیں گے، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز بھی اپنی آواز سے شائقین کو محظوظ کریں گی۔ 
دوسری جانب فائنل میچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پی سی بی نے بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنانے اور شائقین کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھنے کی ہدایت کردی۔