پی ایس ایل 11 فائنل: فاتح اور رنر اپ کو کتنے لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی؟

ٹورنامنٹ کا فائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 3 مئی 2026 14:15

پی ایس ایل 11 فائنل: فاتح اور رنر اپ کو کتنے لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 مئی 2026ء ) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم 5 لاکھ جب کہ رنر اپ کے لیے انعامی رقم 2 لاکھ ڈالرکی رکھی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کو الگ سے 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی رنر اپ ٹیم کو بھی 3 لاکھ ڈالر کی اضافی انعامی رقم ملے گی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیےکوشش کرنے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالر کی رقم ملےگی۔ خیال رہےکہ پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوارکو پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ احسن رضا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ ایمپائرز ہوإ گے، الیگزینڈر وارف تھرڈ جب کہ آصف یعقوب فورتھ ایمپائر ہوں گے۔ روشن مہاناما پی ایس ایل 11 کے فائنل میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔