Live Updates

ایرانی نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی طبیعت بگڑنے پر جیل سے اسپتال منتقل

نرگس فخری زنجان کی جیل میں قید ہیں جہاں وہ دو مرتبہ بے ہوش ہوئیں،عرب ٹی وی

ہفتہ 2 مئی 2026 16:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) نوبیل انعام یافتہ ایرانی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن نرگس محمدی کو شدید صحت خراب ہونے کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نرگس محمدی کی فائونڈیشن کا کہنا تھا کہ انہیں دو بار مکمل بے ہوشی کے دورے پڑے اور شدید دل کے دورے کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان کی حالت بگڑنے پر فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق وہ ایران کے شمال مغربی شہر زنجان کی جیل میں قید تھیں جہاں وہ دو مرتبہ بے ہوش ہوئیں۔ڈاکٹروں نے نرگس محمدی کی حالت تشویشناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جیل میں ان کا علاج ممکن نہیں۔نرگس کے اہلِ خانہ کے مطابق گرفتاری کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی تھی۔نرگس کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں سر، گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر مارا گیا تھا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات