چین و امریکا کے تعلقات صرف آبنائے ہرمز تک محدود نہیں، چینی مندوب

چین اور امریکا کے مضبوط اور پائیدار تعلقات دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہیں،بیان

ہفتہ 2 مئی 2026 16:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے تعلقات صرف آبنائے ہرمز تک محدود نہیں، تعلقات دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دورہ چین کے وقت آبنائے ہرمز بند ہوئی تو یہ اہم ایجنڈا ہو گا۔چینی مندوب کا کہنا تھاکہ چین اور امریکا کے مضبوط اور پائیدار تعلقات دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون سے چین اور امریکا کے تعلقات آگے بڑھ سکتے ہیں۔