ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل

تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ پراسیسنگ روک دی گئی ہے،سفارت خا نے کا بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 مئی 2026 17:52

ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل
ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 مئی ۔2026 ) متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے.

(جاری ہے)

سفارت خانے کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ پراسیسنگ روک دی گئی ہے سفارت خانے نے ابوظہبی میں بسے پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کیلئے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی ہے.