پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین کا عمران خان کی رہائی کیلئے جلسے جلوس کرنے کا اعلان
مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے، ایسی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے، آ پ کون ہوتے ہیں مائنس کرنے والے، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ گلی گلی جائیں گے، اداروں سے کہتے ہیں کہ سیاست آپ کا کام نہیں ہے. محموداچکزئی‘اسدقیصراور سلمان اکرم راجہ کا خطاب
میاں محمد ندیم
ہفتہ 2 مئی 2026
18:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں پاکستان میں منتخب پارلیمنٹ ہو، طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو ، فیصلے منتخب پارلیمنٹ کرے ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ہم لڑائی جھگڑے والے لوگ نہیں ہیں.
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف ، شہباز شریف ، آصف زرداری، عمران خان بڑے آدمی ہوں گے لیکن سب سے بڑا پاکستان ہے ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ گلی گلی جائیں گے ہم اداروں سے کہتے ہیں کہ سیاست آپ کا کام نہیں ہے. سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا تھا کہ مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے ایسی ہر کوشش کی تحریک تحفظ آئین پاکستان مزاحمت کرے گی آ پ کون ہوتے ہیں مائنس کرنے والے ہم جلسے کریں گے، جلوس نکالیں گے ، ہم پر امن رہیں گے اور اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو یاد رکھو فوج اور عوام کی لڑائی میں عوام جیت جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہم وارننگ دے رہے ہیں ہمارا راستہ نہ روکنا ہم خانہ جنگی نہیں کریں گے ہمیں جدو جہد نہ کرنے دی گئی تو پھر ہم کہیں گے کہ جیلیں کھول دیں ، آپ کی جیلیں بھر جائیں گی، آپ کو جیلوں میں جگہ نہیں ملے گی پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سیاست کا واحد محور یہ ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم آخری دم تک عمران خان کے ساتھ وفا نبھائیں گے، کیونکہ آج عمران خان کے ساتھ پاکستانی قوم کھڑی ہے. انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستانی قوم کو جھٹلایا جا سکتا ہے، اس ملک میں حرمت کو دھتکارا جا سکتا ہے، یا اس ملک میں آواز کو دبایا جا سکتا ہے، تو وہ بے وقوف ہے ایسا نہیں ہوگا تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور عوام کا یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا. سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی رہائی اور ان کی صحت سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ اہم نہیں ہم آج پاکستان کے ہر مزدور اور ہر کسان سے کہتے ہیں کہ تمہارا مستقبل، تمہاری حقیقی آزادی، عمران خان کی آزادی سے منسلک ہے ہم نے اکٹھے لڑنا ہے، ہم نے تمہاری آزادی کے لیے لڑنا ہے تمہارے روزگار کے لیے لڑنا ہے. انہوں نے کہا کہ آج ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے، مزید گفتگو بھی ہوگی عمران خان نے محمود خان اچکزئی پر اعتبار اور بھروسا کیا ہے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن بنانے کا فیصلہ عمران خان کا ہے. سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کا مجھے حکم ہے کہ میں مشاورت اور رہنمائی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے لوں اور ہم ان کی رہنمائی اور مشاورت سے آگے بڑھیں گے ہم ایک ایسی جماعت ہیں جو تاریخ کا شعور رکھتی ہے، تاریخ کو سمجھتی ہے اور جانتی ہے کہ آج پاکستان کہاں کھڑا ہے ہم جانتے ہیں کہ آج پاکستان کی معیشت کی کیا حالت ہے. سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج کسان رو رہا ہے، مزدور بے روزگار ہے اور بے روزگاری پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے آج ایک بے حس حکومت ہے جو عیاشیاں کر رہی ہے، جہاز خرید رہی ہے، دنیا سے تعریفیں سمیٹ رہی ہے، لیکن مزدور کا چولہا نہیں جل رہا پورے پاکستان میں مزدور اپنی جائز اجرت مانگتا ہے مگر اسے اجرت نہیں ملتی نوجوان کو روزگار نہیں ملتا، مزدور کے بچے کو تعلیم نہیں ملتی اور نہ ہی صحت کی سہولتیں میسر ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہنمائی میں یہ جنگ لڑنی ہے اور اس جنگ کو لڑنے کے لیے ہم موجود ہیں ہم کبھی اس میدان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ہم ڈٹے ہوئے ہیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کے تحفظ اور عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوس کرنے کااعلان کیا. سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب میں کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، کسان تنظیموں کے پاس جائیں گے، ان کو اپنے ساتھ انگیج کریں گے کسانوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے یہ پارٹی عمران خان کی ہے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ ان کی جگہ لے سکتا ہے تو وہ غلط فہمی میں ہے ہماری جدوجہد پرامن ہوگی جدوجہد کرنا ہمارا آئینی حق ہے.مزید اہم خبریں
-
ایران کے جدیدترین” عرش ٹو“ کاماکازی ڈرون کی تہران میں عوامی نمائش
-
ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو عربوں کے شاہی محلات محفوظ نہیں رہیں گے.تہران کی وارننگ
-
جرمن چانسلر کے ساتھ لفظی جنگ ‘ٹرمپ نے جرمنی سے پانچ ہزارفوجی واپس بلانے کا اعلان کردیا
-
ٹرمپ کا یورپی یونین سے گاڑیوں کی درآمد پر ٹیرف 25 فیصد تک بڑھانے کا اعلان
-
پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین کا عمران خان کی رہائی کیلئے جلسے جلوس کرنے کا اعلان
-
ناکام بیل آﺅ ٹ کے بعد سستی امریکی فضائی سروس سپرٹ ایئرلائنز 34 برس بعد بند
-
چین و امریکا کے تعلقات صرف آبنائے ہرمز تک محدود نہیں. اقوام متحدہ میں چینی مندوب
-
مہنگائی ،گھی ، کوکنگ آئل، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کا ٹرانسفر ،سنیارٹی لسٹ تبدیل ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق سینیئر ترین جج
-
ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل
-
ٹرمپ کے غزہ منصوے کو دھچکا، اسرائیل میں قائم اہم مرکز کو بند کرنے کا فیصلہ ، امن منصوبہ خطرے میں پڑ گیا
-
61 فیصد امریکیوں نے ایران پر جارحیت کو غلطی قرار دےدیا،36فیصد حامی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.