Live Updates

چین و امریکا کے تعلقات صرف آبنائے ہرمز تک محدود نہیں. اقوام متحدہ میں چینی مندوب

خطے میں امن واستحکام کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں ، ایران پر دوبارہ حملوں کی باتیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں، آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا چاہئے. فوکانگ کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 مئی 2026 17:59

چین و امریکا کے تعلقات صرف آبنائے ہرمز تک محدود نہیں. اقوام متحدہ میں ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 مئی ۔2026 ) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے کہاہے کہ چین اور امریکا کے تعلقات صرف آبنائے ہرمز تک محدود نہیں، تعلقات دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں ہیں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دورہ چین کے وقت آبنائے ہرمز بند ہوئی تو یہ اہم ایجنڈا ہو گا.

چینی مندوب کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے مضبوط اور پائیدار تعلقات دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہیں انہوں نے کہا کہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون سے چین اور امریکا کے تعلقات آگے بڑھ سکتے ہیں .

(جاری ہے)

انہوں نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کو برقراررکھنے پر زور دیا ہے فوکانگ نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں، ایران پر دوبارہ حملوں کی باتیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں، آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا چاہئے.

انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی پابندیاں اور امریکا کو بحری ناکہ بندی ختم کرنا ہوگی تاکہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں، فریقین کے درمیان مخلصانہ اور بامقصد مذاکرات ناگزیر ہیں چینی سفیر نے کہا کہ عالمی برادری کو دوبارہ جنگ کے امکان کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے. 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات