Live Updates

61 فیصد امریکیوں نے ایران پر جارحیت کو غلطی قرار دےدیا،36فیصد حامی

امریکا کو ایران کے ساتھ امن معاہدہ کرلینا چاہیے چاہے وہ کوئی بری ڈیل ہی کیوں نہ ہو. شہریوں کا ردعمل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 مئی 2026 17:48

61 فیصد امریکیوں نے ایران پر جارحیت کو غلطی قرار دےدیا،36فیصد حامی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 مئی ۔2026 ) امریکہ کی 61 فیصد عوام نے ایران کے خلاف امریکی جارحیت کو غلطی قرار دیدیا یہ بات واشنگٹن پوسٹ ، اے بی سی نیوز اور ایپسوس کی جانب سے جاری کیے گئے سروے میں بتائی گئی ہے سروے رپورٹ کے مطابق61فیصد امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ ایران پر حملہ ایک غلط فیصلہ تھا، جبکہ صرف 36 فیصد نے اس اقدام کی حمایت کی.

(جاری ہے)

سروے میں 90 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد آزاد افراد نے جنگ مخالف رائے دی، ری پبلکن پارٹی کے 19 فیصد افراد نے بھی جنگ کو غلطی قرار دیا سروے میں اس سوال پر کہ امریکا کا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے، ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا 48 فیصد نے کہاکہ امریکا کو ایران کے ساتھ امن معاہدہ کرلینا چاہیے چاہے وہ کوئی بری ڈیل ہی کیوں نہ ہو جبکہ 46 فیصد نے کہا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ اچھی ڈیل کے لیے دبا ﺅبڑھانا چاہیے چاہے اس کے لیے دوبارہ فوجی کارروائی ہی کیوں نہ کرنی پڑے. اس سے قبل مئی 2006 میں اسی قسم کے ایک پول میں 59 فیصد امریکیوں نے عراق کے ساتھ امریکی جنگ کو غلطی کہا تھا، 1971 میں کیے گئے گیلپ سروے میں ہر 10 میں سے 6 امریکیوں نے ویتنام جنگ کو غلطی قرار دیا تھا. 

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات