پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی اورمسلم لیگ (ن) لیبر ونگ راولپنڈی کے زیر اہتمام یوم مئی کی تقریب

ہفتہ 2 مئی 2026 17:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2026ء) پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ناصر محمود بٹ اور حافظ عبداللہ بٹ تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کی میزبانی کے فرائض لیبر ونگ کے عہدیداران نے سرانجام دیے۔ اس موقع پرڈویژنل صدر خالد سعید بٹ،ضلعی صدر ملک طارق بشیر،صدر ضلع مری بشیر احمد ستی،نمبردار اسد ستی،کوآرڈینیٹر ضلع مری قیصر امتیاز ستی،ایجوکیشنل کوارڈینیٹر چوہدری عبدالرشید،لیگل ایڈوائزر مبشر ظہور عباسی،صدر پی پی 17 شہزاد احمد عباسی، نائب صدر فیصل راجہ، سینئر نائب صدر حماد عباسی،کوارڈینیٹر پٹوار ٹاؤن مولوی عبدالرشید عوان اور ٹیکسلا کے کوارڈینیٹر عالم خان سمیت دیگر ورکروں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔\378