ذ* قوموں کی ترقی جدید علوم کے بغیر ممکن نہیں، کمشنر ملتان رانا عامر کریم

ہفتہ 2 مئی 2026 17:55

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2026ء) کمشنر ملتان رانا عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی جدید علوم کے بغیر ممکن نہیں، آج کی نوجوان نسل ہمارا تابناک مستقبل ہے جسے معیاری تعلیم اور بہتر رہنمائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،وہ پنجاب کالج کنال کیمپس بورے والا کی سالانہ کانووکیشن تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسران اپنے اختیارات کو سہولت سمجھنے کی بجائے ایک ذمہ داری اور فرض کے طور پر لیں، کیونکہ اختیار کو سہولت سمجھنے والے اپنے پیچھے صرف فائلوں کا بوجھ چھوڑ جاتے ہیں جبکہ حقیقی کارکردگی ذمہ داری کے احساس سے جنم لیتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ فرض سے کنارہ کشی دراصل نااہلی کے مترادف ہے اور کامیاب معاشروں میں ذمہ داری کا احساس بنیادی حیثیت رکھتا ہے،تقریب کے دوران کمشنر ملتان نے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات، پوزیشن ہولڈرز اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں شیلڈز، میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی محنت کو سراہا،اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر کرامت علی شکیل اور پروفیسر غزالہ خضر نے انجام دیے،تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمران بھٹی، پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم بھٹی، سابق پرنسپل پروفیسر خوشی محمد شہزاد، ڈائریکٹر بورے والا ہسپتال ڈاکٹر محمد حفیظ میاں، پیٹرن انچیف سول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ شہزاد مبین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راو? فیصل الرحمان، سماجی شخصیت راو عزیز الرحمان، سابق سیکرٹری بار سردار ظہور احمد ڈوگر، رانا محمد اجمل خاں، صدر بار رانا الطاف حسین، سابق صدر بار میاں افتخار صابر، ڈائریکٹر کینڈی کالج پروفیسر جاوید اقبال، سابق انٹیلی جنس آفیسر سردار طاہر نوید ڈوگر ایڈووکیٹ، سابق صدر بار ملک فرقان یوسف، ڈائریکٹر گیٹ وے چوہدری ناصر محمود، ڈائریکٹر اسٹار انسٹی ٹیوٹ عبدالطیف غزنوی، ملک فاروق احمد اعوان، شہزاد مصطفیٰ چوہان، سید سجاد حسین بخاری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔