اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں شہریوں کو شریک کرنے، مسائل کے فوری حل، شہر کو جدید اور مزید خوبصورت بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ براہ راست رابطے کویقینی بنانے کا فیصلہ
(آج)گندھارا سٹیزن کلب، ایف نائن پارک میں خصوصی سیٹیزن فورم کا اہتمام ہوگاچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد شرکت کرینگے
اتوار 3 مئی 2026 18:30
(جاری ہے)
سیٹیزن فورم (خدمت کچہری) کے انعقاد کا مقصد سی ڈی اے اور شہریوں کے درمیان براہِ راست رابطہ قائم کرنا، شہر کی بہتری کیلئے تجاویز اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔
سیٹیزن فورم (خدمت کچہری) میں شہریوں کے جائیداد کی خرید و فروخت، بلڈنگ کنٹرول، غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات، سڑکوں، سٹریٹ لائٹس، واٹر اینڈ سینیٹیشن، شجر کاری اور لینڈ سکیپنگ، بلنگ بقایاجات، ایکسائز کیسز، رہائشی کیسز، متاثرین اراضی، زیر التواء این او سیز، اسلحہ لائسنس، ریونیو کیسز، کوآپریٹیو سوسائٹیز، لیبر اینڈ ویلفیئر سمیت دیگر مسائل سنکر انکے حل کیلئے احکامات دیئے جائینگے۔مزید برآں، جو شہری خدمت کچہری میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکتے، وہ اپنی شکایات اور تجاویز ای میل [email protected] پر بھی ارسال کرسکتے ہیں۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ تمام موصول شکایات اور تجاویز کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان پر عملدرآمد اور شکایات کے فوری ازالے کو ادارے کے قواعد و ضوابط کے مطابق حل بھی کیا جائیگا۔علاوہ ازیں، خدمت کچہری میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات و سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے شہری اپنی قیمتی آراء بھی سی ڈی اے حکام تک پہنچا سکتے ہیں۔ تاکہ شہریوں کی قیمتی آراء کی روشنی میں فراہم کی جانے والی سروسز و خدمات کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکے۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی اسلام آباد کی بہتری میں شامل کرنا، انکے مسائل کو انکی دہلیز پر نہ صرف حل کرنا ہے بلکہ سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔دارالحکومت اسلام آباد کی بہتری اور ترقی میں شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے خدمت کچہری ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ جہاں شہری نہ صرف اپنے مسائل خود اٹھا سکیں گے بلکہ سی ڈی اے، آئی سی ٹی اورایم سی آئی کے افسران انکے تحفظات کو سمجھ کر عملی اقدامات کرسکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
حنا پرویز بٹ کی انصار عباسی کے خیالات پر کڑی تنقید
-
ملک میں لوڈشیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ موبائل فون کے چارجر ہیں، جاوید چوہدری کا انوکھا دعویٰ
-
دوطرفہ تجارت کے امکانات میں اضافہ، بنگلہ دیش اور پاکستان کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا
-
آبنائے ہرمز امریکی 'قزاقوں' کا قبرستان بن جائے گا، ایران کی دھمکی
-
اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں شہریوں کو شریک کرنے، مسائل کے فوری حل، شہر کو جدید اور مزید خوبصورت بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ براہ راست رابطے کویقینی بنانے کا فیصلہ
-
ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف کا نام لکھنے سے پہلے سید عاصم منیر کا نام لکھتے ہیں، مفتاح اسماعیل
-
ایران امریکہ مذاکرات نے پاکستان کے طاقتور ڈھانچے سے پردہ اٹھا دیا، برطانوی اخبار
-
چنئی ایئرپورٹ پر ایئرعربیہ کے مسافر نے ایمرجنسی ایگزٹ کھول کر چھلانگ لگادی
-
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بھپر گیا، سونڈ سے گاڑیاں اٹھاکر پھینک دیں، ایک شخص ہلاک
-
طویل عرصہ بعد محبت پر بھروسہ، جمائمہ اور ان کے ارب پتی دوست کے ہم سفر بننے تک کی کہانی
-
گلوبل انرجی کا مستقبل: امریکہ طے کرے گا یا چین؟
-
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.