چنئی ایئرپورٹ پر ایئرعربیہ کے مسافر نے ایمرجنسی ایگزٹ کھول کر چھلانگ لگادی
سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں، فلائٹ آپریشن معطل، واقعے کے باعث ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا
ساجد علی
اتوار 3 مئی 2026
16:39
(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی صبح پیش آنے والے اس واقعے نے ایئرپورٹ سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا، رن وے پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافر کا تعاقب کیا اور اسے حراست میں لے لیا، چھلانگ لگانے کے باعث مسافر کو معمولی خراشیں آئیں، جس پر اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ اس خطرناک اقدام کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر ایئرپورٹ حکام نے صبح 3 بج کر 25 منٹ پر مین رن وے (07/25) کو فوری طور پر بند کر دیا، رن وے کی بندش کی وجہ سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ایک پرواز کا رخ موڑنا پڑا، طیارے کو رن وے سے ہٹا کر پارکنگ میں کھڑا کرنے کے بعد صبح 4بج کر 35 منٹ پر فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ گرفتار مسافر تامل ناڈو کے علاقے پڈوکوٹائی کا رہائشی ہے، ابتدائی پوچھ گچھ میں مسافر نے دعویٰ کیا کہ اس کی ذہنی حالت مستحکم نہیں تھی جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا، تاہم چنئی پولیس اور سکیورٹی ایجنسیاں معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس عمل کے پیچھے کوئی اور تخریبی مقصد تو نہیں تھا۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف کا نام لکھنے سے پہلے سید عاصم منیر کا نام لکھتے ہیں، مفتاح اسماعیل
-
ایران امریکہ مذاکرات نے پاکستان کے طاقتور ڈھانچے سے پردہ اٹھا دیا، برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف
-
چنئی ایئرپورٹ پر ایئرعربیہ کے مسافر نے ایمرجنسی ایگزٹ کھول کر چھلانگ لگادی
-
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بھپر گیا، سونڈ سے گاڑیاں اٹھاکر پھینک دیں، ایک شخص ہلاک
-
طویل عرصہ بعد محبت پر بھروسہ، جمائمہ اور ان کے ارب پتی دوست کے ہم سفر بننے تک کی کہانی
-
گلوبل انرجی کا مستقبل: امریکہ طے کرے گا یا چین؟
-
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ارب پتی سے شادی کرنے والی ہیں، برطانوی میڈیا کا دعوی
-
ٹرمپ کا ایران کے جہازوں پر قبضے کو قزاقی قرار دینا اعتراف جرم ہے، ایرانی وزارت خارجہ
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سی ایس ایس 2025ء کے ٹاپر عسید رفیق کے رزلٹ کارڈ میں دلچسپ حقائق
-
ایران پر دوبارہ حملے خارج از امکان نہیں، صدر ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.