Live Updates

دوطرفہ تجارت کے امکانات میں اضافہ، بنگلہ دیش اور پاکستان کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا

کراچی کے بعد لاہور سے بھی ڈھاکہ کے لیے پروازیں شروع کریں گے، دو طرفہ تجارت کے حجم میں آنے والے دنوں میں اضافہ ہوگا؛ ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلہ دیش ثاقب صداقت کا تقریب سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی اتوار 3 مئی 2026 20:05

دوطرفہ تجارت کے امکانات میں اضافہ، بنگلہ دیش اور پاکستان کا تجارتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2026ء) بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم حالیہ عرصے میں 20 فیصد اضافے سے ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے زیر اہتمام ڈسکشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے سرکاری افسران کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، یہ دورہ حکومتی اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی براہ راست پروازوں اور شپنگ روابط سے دوطرفہ تجارت کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوا، کراچی کے بعد لاہور سے بھی ڈھاکہ کے لیے پروازیں شروع کریں گے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شپنگ روابط کو فروغ دیا جائے گا، دو طرفہ تجارت کے حجم میں آنے والے دنوں میں اضافہ ہوگا، عالمی امن کی خاطر ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کاوشیں لاحق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیٹرن ان چیف کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز اکرام سہگل نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دو ممالک لیکن ایک قوم ہیں، دونوں ملکوں کی نوجوان آبادی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تجارت پر ٹیریف کا خاتمہ ضروری ہے، بنگلہ دیش کی چائے پر درآمدی ڈیوٹی ختم کی جائے تو پاکستان میں چائے کی قیمت 50 فیصد کم کی جا سکتی ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ویزا آن ارائیول کی سہولت سے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے میں مدد ملے گی، پاکستان اور بنگلہ دیش مشترکہ دفاعی سمجھوتہ کریں، دونوں میں سے کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دوسرے ملک پر جارحیت تصور کی جائے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات