وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا

شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات میں ملکی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومتی اقدامات پر بھی غور کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 3 مئی 2026 15:06

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرکے انہیں ملکی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں اور پٹرولیم کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد کو ملکی صورتحال کے حوالے بریف کیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم نے انہیں مشرق وسطی کی صورتحال اور پاکستان کی قیام امن کیلئے کوششوں سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی ملاقات میں موجود تھیں۔