اسلام آباد،گمشدہ بچہ قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے

اتوار 3 مئی 2026 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچے کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا،بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تھانہ نیلور پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کا بچہ لاپتہ ہوگیا ہے جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری رپورٹ درج کر کے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچے کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔ بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔